مہوش حیات کوپھر ماہرہ خان کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا

    مہوش حیات کوپھر ماہرہ خان کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا
    مہوش حیات کوپھر ماہرہ خان کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا

  

لاہور(فلم رپورٹر)مہوش حیات کوایک بارپھر ماہرہ خان کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑاذرائع کے مطابق ماہرہ خان اورمہوش حیات بہت کم تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔جب بھی یہ دوسپر سٹارزآمنے سامنے آتی ہیں تو پرستاران کا موازنہ کرنے لگتے ہیں اوردونوں کے فین اپنے اپنے سپرسٹار کی تعریف کرنے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ رات دونوں برطانوی شاہی جوڑے یعنی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ کے مہمان بنے۔ شہزادہ اورشہزادی اس تقریب کے میزبان اس لئے کہے جاسکتے ہیں کیونکہ ”پاکستان مونیومنٹ“ میں ہونے والی تقریب کا میزبان برطانوی ہائی کمیشن تھا۔ویسے تو تقریب کی جان شہزادی اور شہزادے تھے کیونکہ دونوں جب سے رکشے سے اتر کر اس تقریب میں آئے تھے ان دونوں کے سوا کسی کی نظر کسی اور پر ٹِک ہی نہیں رہی تھی۔ ایسے میں جب ماہرہ اور مہوش نے الگ الگ تقریب میں اینٹری دی تو ان دونوں کے لباس، انداز، بال اور جیولری کا پھرموازنہ ہوا۔

ظاہر ہے دونوں کے فیز کا پلڑا تو اپنی اپنی اسٹار کیلئے بھاری ہوا لیکن غیر جانبدار رائے کے مطابق ایک بارپھرماہرہ خان کے”لْک“ کا پورا پیکج مہوش حیات پرمکمل حاوی رہا۔ ا?پ یقینا اس رائے سے اختلاف کرسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -