شفقت چیمہ فلم”عشق میراانمول“ میں سکھ کے کردار کیلئے منتخب

شفقت چیمہ فلم”عشق میراانمول“ میں سکھ کے کردار کیلئے منتخب

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکارشفقت چیمہ فلم”عشق میراانمول“میں سکھ کا کردارادا کریں گے، نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول“میں سینئراداکارشفقت چیمہ کو سکھ کے لئے کاسٹ کرلیا ہے،شفقت چیمہ فلم میں سکھ کا کردارادا کریں گے،فلم کی عکسبندی ان دنوں متواترجاری ہے،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں،فلم کی کاسٹ میں اداکارصفدرماہی،صائم علی،سحرملک، راحیلہ آغا، دردانہحمن،باسوچودھری،اچھی خان،مہراخترخان، جاویدچودھری، جہانگیرجانی،فیصل کھچی،مقصودعالم ودیگرشامل ہیں۔نوجوان پروڈیوسرفلم ”عشق میراانمول“کو رواں سال مکمل کرکے اندرون وبیرون ملک کے سینما گھروں کی زینت بنانا چاہتے ہیں۔

مزید :

کلچر -