فلم ”دال چاول“ اپنی لاگت پوری کر چکی،سلمان شاہد

  فلم ”دال چاول“ اپنی لاگت پوری کر چکی،سلمان شاہد
   فلم ”دال چاول“ اپنی لاگت پوری کر چکی،سلمان شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار سلمان شاہد نے کہا ہے کہ فلم ”دال چاول“ اپنی لاگت پوری کر چکی ہے او ر اب منافع کما رہی ہے، پروڈیوسر ناصر اکبر نے اپنی فلم میں نئے چہروں کو موقع دے کر رسک لیا لیکن انہیں کامیابی ملی۔ سلمان شاہد نے کہا کہ مرکزی کرداروں میں نئے چہروں کے ساتھ فلم بنانا بہت بڑا رسک ہوتا ہے لیکن پروڈیوسر ناصر اکبرذرا برابربھی خوف کا شکارنہیں ہوئے اور انہیں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ فلم اپنی لاگت پوری کر چکی ہے اور ا ب منافع کما رہی ہے۔
فلم میں احمد سفیان، مومنہ اقبال سمیت تمام اداکاروں نے بہترین کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنارہوئی۔

مزید :

کلچر -