آزادی مارچ سے سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج دیں گے ِ،چوہدری سجاد

آزادی مارچ سے سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج دیں گے ِ،چوہدری سجاد

  



میرپور خاص (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری سجاد احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج دیں گے۔پی ٹی آئی حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے۔عوام ووٹ کی عزت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے آزادی مارچ کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تعلقہ شجاع آباد کے دورے کے موقع پر سابق تعلقہ صدر مرزا سعید بیگ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ میرپورخاص دویژن کے جنرل سیکرٹری آصف معراج راجپوت نے کہا کہ عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ یو ٹرن کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ تبدیلی کے نعرے نے خوشحالی کو بدحالی امن کو بدامنی ترقی کو انحطاط میں تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے کراچی تا خیبر عوام 27 اکتوبر کو اس حکومت کے خاتمے کے لئے نکلنے کو تیار ہے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد علی خان قائم خانی نے کہا کہ آزادی مارچ میں میرپورخاص ضلع نمایاں کردار ادا کرے گا کیونکہ 12 اکتوبر 1999 کے بعد بھی بحالی جمہوریت کی تحریک میں میرپورخاص نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اس موقع پر مرزا سعید بیگ بھورامل اشرف خان نے بھی خطاب کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر