مولانا فضل الرحمن دھرنا نہیں دینگے‘علی امین گنڈا پور کا دعویٰ

  مولانا فضل الرحمن دھرنا نہیں دینگے‘علی امین گنڈا پور کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تومارچ پراعتراض نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سطح پر کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہورہی تاہم اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا توقانون حرکت میں آئے گا۔علی امین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کوجعلی کہتے ہیں تو ان سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کریں۔
علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ اول -