4ڈاکوؤں کا پولیس سے مبینہ مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

4ڈاکوؤں کا پولیس سے مبینہ مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،مخدوم رشید، بستی ملوک (وقا ئع نگار، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ نو ایم آر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں کو قتل اور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ملزمان آپس میں رشتے دار بھی بتائے جاتے ہیں اور ریکارڈ یافتہ ہیں پولیس اس ملزمان کے موبائل کے ڈائٹا کی روشنی میں مزید تحقیقات کر رہی ہے معلوم ہوا ہے کہ حسینہ چوک چک 13 ایم آر کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں مقابلے کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں محمد پرویز ولد محمد رفیق قوم کھرل سکنہ 9 ایم آر، فضل الرحمن ولد علاوالدین سکنہ 4 ایم آر، ندیم ولد افضل سکنہ 4 ایم آر اور عمران سکنہ 5 ایم آر شامل ہیں تفصیل کے مطابق 13 ایم آر کے قریب 7 سے 8 مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگایا ہوا تھا جس دوران وہ لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھے اس دوران پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مخدوم رشید اور پولیس تھانہ بستی ملوک کی نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اس دوران پولیس نے بھی فائرنگ کی کافی دیر فائرنگ کرنے کے بعد کچھ ڈاکو رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ 13 ایم آر سے پہلے چھڑا چوک مخدوم رشید پر ڈاکوؤں کی طرف ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ڈاکوؤں سے مزید دو موٹر سائیکل اور 4 پسٹل بھی برآمد ہوئے ہیں پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ چاروں ہلاک ملزمان چند روز قبل 9 ایم آر کے علاقے میں ہونے والی کینگ ریپ کے ساتھ مرڈر کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھے جہنوں نے پروین بی بی کو قتل کر کے اس کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اس واقعہ کے بعد آر پی او ملتان وسیم احمد خان سی پی او ملتان زبیراحمد دریشک اور دیگر پولیس حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ڈاکوؤں کی لاشوں کو قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے نشترھسپتال بھجوایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی جنہیں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انکے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا ان میں سے مبینہ مقابلے کے دوران مارے جانے والے ایک ڈاکو پرویز کھرل کو علاقے کے لوگوں نے اس کے آبائی قبرستان چک 9 ایم آر میں سپردخاک نہ ہونے دیا اور مظاہرہ کیا کہ وہ ایسے بدکردار شخص کو قبرستان میں سپردخاک نہیں ہونے دیں گے جوکہ کے علاقے کی بچیوں کی عزت پامال کرنے میں ملوث ہو بعد ازاں پرویز کھرل کو دوسرے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا دریں اثناء پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس مقابلہ

مزید :

صفحہ اول -