پاکستان ٹیکس نظام آسان بنائے، فروغ سرمایہ کاری کیلئے اصلاحات لائے: آئی ایم ایف

پاکستان ٹیکس نظام آسان بنائے، فروغ سرمایہ کاری کیلئے اصلاحات لائے: آئی ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈز کی ماہرین ٹیم نے پاکستان کی جانب سے تجارتی خسارہ کم کرنے پر وزارت تجارت کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ٹیکسوں کا نظام آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات لانے پربھی زور دیا ہے۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے حکام اور آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے آئی ایم ایف کی ماہرین ٹیم کو بریفنگ دی، وزارت کے حکام کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جبکہ مذاکرات میں ٹیکسوں سے متعلق امور زیر بحث آئے، ٹیکسوں کے نظام کو آسان بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشیر تجارت نے برآمدات کے بڑھانے اور نئی ٹیرف پالیسی کے حوالے سے آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیاجبکہ آئی ایم ایف ماہرین ٹیم کی جانب سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹیم کو مینوفیکچرنگ کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -