لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں شکست احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے،اصلاحات نہ کیں تو پیپلزپارٹی کا حشرسندھ میں وہی ہو گا جو باقی ملک میں ہے ،فوادچودھری

لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں شکست احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے،اصلاحات نہ کیں تو ...
لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں شکست احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے،اصلاحات نہ کیں تو پیپلزپارٹی کا حشرسندھ میں وہی ہو گا جو باقی ملک میں ہے ،فوادچودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں شکست احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے ، سندھ کے لوگ آپ کی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں ،اصلاحات نہ کیں تو آپ کا حشرسندھ میں وہی ہو گا جو باقی ملک میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لاڑکانہ میں شکست پرپیپلزپارٹی کو جعلی احتجاج نہیں کرنا چاہئے،پیپلزپارٹی کو اپنی قیادت کی سنگین غلطیوں کا ادراک کرناچاہئے ،انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ آپ کی سرکار میں اصلاح چاہتے ہیں ،اصلاحات نہ کیں تو آپ کا حشرسندھ میں وہی ہو گا جو باقی ملک میں ہے ،فواد چودھری نے کہا کہ یہ احتجاج کا نہیں سوچ کا موقع ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد