فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست خارج

فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست خارج
فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزار شہری آصف محمود اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔دو روز قبل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کو دھرنے سے روکنے کے لیے دائر دو درخواستیں نمٹائی تھیں۔