آزادی مارچ ، رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا

آزادی مارچ ، رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا
آزادی مارچ ، رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی قیادت پارٹی صدر شہبازشریف ہی کریں گے ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے اور شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع سے (ن) لیگ کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہبازشریف کو بنایا گیا ہے، پارٹی کی تنظم نوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے بھاگ رہے ہیں اور تمام فیکٹریاںملک سے باہر جا رہی ہیں۔

مزید : قومی