پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی نااہلی کیس، عدالت نے مزید دلائل طلب کرلئے

پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی نااہلی کیس، عدالت نے مزید دلائل طلب کرلئے
پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی نااہلی کیس، عدالت نے مزید دلائل طلب کرلئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کے نااہلی کیس میں مزید دلائل طلب کرلئے اور سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی نا اہلی کیس میں مزید دلائل طلب کرلیے،عدالت نے ملیکہ بخاری کے وکیل سے بھی تحریری دلائل طلب کئے،عدالت نے کہا کہ تینوں ارکان قومی اسمبلی نامزدگی فارمز جمع کرانے کی تاریخ کے حوالے سے بتائیں، نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا تھی؟واضح کیاجائے، عدالت نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی نااہلی کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی خواتین ارکان کنول شوزب،تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کےخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد