نوازشریف کی قریبی ایک اور شخصیت کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری مل گئی

نوازشریف کی قریبی ایک اور شخصیت کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری مل گئی
نوازشریف کی قریبی ایک اور شخصیت کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نواز شریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 56 ارب روپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا، ملزمان پی ایس او کا پیٹرول غیر قانونی طور پر ایڈمور کمپنی کو دیتے رہے۔ملزمان میں سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ پی ایس او عرفان خلیل قریشی، سابق ایم ڈی، پی ایس او نعیم یحیٰ، سابق ایم ڈی ذوالفقار علی جعفری، ایڈمور گیس کمپنی کے رضی احمد حنفی اور انور مسعود زیدی شامل ہیں۔ملزمان نے (ن) لیگ کے دور حکومت 2010ءسے 2015ءتک قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ملزمان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔