"مولانا کے رابطوں کی تفصیل پاکستانی اداروں کو مل گئی ہے اور وہ ایک ایسے ملک سے بھی رابطے میں ہیں جس کی۔۔۔" سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

"مولانا کے رابطوں کی تفصیل پاکستانی اداروں کو مل گئی ہے اور وہ ایک ایسے ملک سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے ایک ایسے ملک میں لوگوں کے ساتھ رابطے ہیں جس کی سرحد خیبرپختونخوا کے ساتھ ملتی ہے۔ہم نیوز کے مطابق ملک کے نامور صحافی عارف حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا کے رابطوں کی تفصیل پاکستانی اداروں کو مل گئی ہے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) بھی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی جب کہ علی وزیر اور محسن داوڑ جے یو آئی سربراہ کے لیے پل کا کام کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافی نے بتایا کہ پی ٹی ایم جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ ہے اور وزیرستان سے بھی ایک گروپ آزادی مارچ میں نظر آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی ایم کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں اور پی ٹی ایم کے رابطے کہاں ہیں یہ سب جانتے ہیں۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے وہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔حکومت نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے مولانافضل الرحمان چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے پہلے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں۔