شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،سعدیہ عباسی اوربیرسٹرظفراللہ خان احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہوئے،اڈیالہ جیل حکام نے شاہدخاقان عباسی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرادی،اڈیالہ جیل حکام نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے،سعدیہ عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میڈیکل چیک اپنی مرضی کے ہسپتال میں کرانا چاہتے ہیں،عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔