مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے، معاملہ عدالت پہنچ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) مصباح الحق کو ہیڈ کوچ سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ میں دیئے گئے عہدوں پر فوری کام سے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی آج (جمعہ)کو کریں گے، درخواست علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں جن پر کام کا مصباح الحق کے پاس کوئی تجربہ نہیں۔ عدالت مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کا حکم جاری کرے۔