وزیر اعظم عمران خان نے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ حل کرنے کیلئے موثر پلان مانگ لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے جن کو قابو پانے کا موثر پلان مانگ لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اعلی سطح کا بین الاصوبائی اجلاس ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنے کے صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں جس کے باعث آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، وزیر اعظم مہنگائی سے متعلق فیصلے صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کریں گے۔اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے امور سے متعلق بھی کئی فیصلے کئے جائیں گے، مہنگائی سے متعلق وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کرنے کا وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا۔