مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے درخواست منظور

مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے درخواست منظور
مریم اورنگزیب کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے درخواست منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے مریم اورنگزیب کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے درخواست منظور کرلی، عدالت نے مریم اورنگزیب کو بدھ کو شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ترجمان ن لیگ کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مریم اورنگزیب کی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست منطور کرلی ،عدالت نے مریم اورنگزیب کو بدھ کو شاہد خاقان عباسی سے ملنے کی اجازت دیدی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد