عابد شیر علی کے بہنوئی بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اراضی واگزار

عابد شیر علی کے بہنوئی بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اراضی واگزار
عابد شیر علی کے بہنوئی بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اراضی واگزار

  



فیصل آباد (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے بہنوئی قیصر ادریس کے قبضے سے محکمہ جنگلات کی 7 کنال 19 مرلے اراضی واگزار کروا لی۔ سرکاری اراضی پر ناجائز تعمیر فارم ہائوس اور ڈیرہ گرا دیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عابد شیر علی کے بہنوئی قیصر ادریس نے گزشتہ کئی سال سے تحصیل سمندری کے نواحی گائوں چک نمبر 46 گ ب میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کر کے فارم ہائوس بنا رکھا تھا جہاں پر عابد شیرعلی بھی وقتاً فوقتا جاتے اور ن لیگ کے دور میں اپنے اثر و رسوخ سے یہاں پر پختہ سڑک بھی تعمیر کروارکھی تھی جس کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر سرکل افسراینٹی کرپشن شیخ ناصر عباس نے انکوائری کی اور محکمہ جنگلات و ضلعی انتظامیہ سے ریکارڈ منگوا کر تحقیقات کیں تو قبضے کی تصدیق ہوگئی۔مقبوضہ اراضی کی نشاندہی ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباس کی ہدایات پر سرکل افسر اینٹی کرپشن شیخ ناصر عباس نے اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اور ترکھانی پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم کی گئی ناجائز تعمیرات کو بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کر دیا اور تمام اراضی واگزار کروا کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی اس موقع پر دیہاتیوں کی کثیر تعداد بھی ڈیرے پر کارروائی کا جائزہ لیتی رہی۔مزاحمت سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری وہاں تعینات کی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اراضی واگزار کروا کر متعلقہ محکمے کے حوالے کردی گئی ہے تاہم قبضہ کرنے پر ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد