نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، شہزادہ ولیم کوچ وقار یونس کے ساتھ کس بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے ؟ جانئے

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، شہزادہ ولیم کوچ وقار یونس کے ساتھ کس بارے میں بات ...
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، شہزادہ ولیم کوچ وقار یونس کے ساتھ کس بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے ؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرکٹ برطانیہ کا قومی کھیل ہے اور اس سے برطانوی شاہی جوڑے کا لگاﺅ اور محبت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز قومی کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کے علاوہ کرکٹ بھی کھیلی ، برطانوی جوڑا وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باولنگ کوچ وقار یونس بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات کی جس دوران نہایت خوشگوار گفتگو ہوئی جبکہ انہوں نے جوڑے کو پاکستانی کرکٹ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں ۔وقار یونس نے بتایا کہ شہزادہ جاگرز پہن کر آئے اور کہا کہ میں میچ کی تیاری کے ساتھ آیاہوں البتہ انہیں کرکٹ سے زیادہ ٹینس کا شوق ہے ۔

وقار یونس نے بتایا کہ شہزادہ ولیم نے لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے مجھ سے کھل کر بات چیت کی، گفتگو کرتے ہوئے وہ جذباتی ہوگئے انہوں نے کہا کہ یہ یادگار میچ تھا جسے میں نہیں بھول سکتا، میں نے لارڈز میں کئی میچ دیکھے ہیں لیکن یہ سنسنی خیز میچ کبھی نہیں بھول سکتا۔وقار یونس نے کہا کہ میں نے ولیم کو بتایا کہ میں ملکہ برطانیہ اور آپ کی والدہ لیڈی ڈیانا سے بھی مل چکا ہوں لیکن آپ سے میری پہلی ملاقات ہے۔ شہزادے نے قومی اکیڈمی کے بارے میں پوچھا کہ اس کی کیا حیثیت ہے؟ میں نے بتایا کہ 20 سال سے یہ پاکستان کرکٹ کے ٹیلنٹ کو گروم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

مزید : قومی