لاڑکانہ ضمنی الیکشن ، بلاول بھٹو کا نتائج چیلنج کرنے کا اعلان
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ایس 11میں قبل از انتخابات دھاندلی کی گئی ہے ، اس لیے انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ ہمارے امیدار کو پولنگ سٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پولنگ کے دوران ہماری خواتین ووٹرز کو حراساں کیا گیا ،نیب نے انتخابات سے قبل نوٹس بھیج کر انتخابات سے قبل دھاندلی کی ہے ، اس لیے ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلیکشن کو ہر فورم پربے نقاب کریں گے، سچ کو کسی بھی طرح چھپایا نہی جا سکتا،مجھے اپنے جیالوں پرفخر ہے،اتنے دباﺅ کے باوجود قابل عزت انتخاب کےلئے جدوجہد کی،ہم دوبارہ انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔