مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، چودھری شجاعت اور شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، چودھری شجاعت اور شہبازشریف سے ملاقاتیں ...
مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، چودھری شجاعت اور شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے ،جے یو آئی کے سربراہ آج ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت اور صدرن لیگ شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے
میڈیا یرپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے (ق) لیگی قیادت سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات سہ پہرساڑھے چارپرظہور الہی روڈ پر ہو گی۔سربراہ جے یو آئی ایف اور (ق) لیگی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان چوہدری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صدرن لیگ شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔مشاورت کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان نے 27اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔