حکومت کو سیاسی رہنمائوں کی بجائے پرویز مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنا چاہیے،سعید غنی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے دباﺅ برقرار رکھنے کےلئے سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریوں کے بجائے پرویز مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہاہے کہ حکومت کی جانب دباﺅ برقرار رکھنے کےلئے سیاسی گرفتاریاں جاری ہیں ، پرویز مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس 11میں پیپلز پارٹی کی شکست کےلئے پورا زور لگایا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے مشکلات کے باوجود صوبے میں اکثریت حاصل لی ہے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہرانے کےلئے کئی حربے استعمال کیے گئے ہیں لیکن کل لاڑکانہ الیکشن میں ہمارے ووٹوں میں مزید اضافہ ہوا،اس سے قبل گھوٹکی میں بھی سلیکٹیڈ حکومت کو بچانے کی کوششیں ہوئی تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے ،پیپلز پارٹی نے پی ایس 11 کے انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔