پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ ، سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے ہٹا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ ، سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ ، سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے ہٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے ہٹا دیاہے جس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی نئے کپتان کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے لیکن جلد ہی نئے کپتان اعلان کر دیا جائے گا ، کپتان کیلئے اس وقت مضبوط امیدوار بابراعظم اور عماد وسیم ہیں ۔سرفراز احمد کے ساتھ قومی ٹیم کو نمبر ون بنانے کے باعث نرم رویہ اختیار کیا جارہاہے ۔
یاد رہے کہ سری لنکا کیخلاف سریز میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ ریکنگ میں پہلے نمبر پرموجود پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث سرفراز کو بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا تھا جبکہ کپتانی سے ہٹائے کی  خالی یہی وجہ نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث مینجمنٹ میں تبدیلی کی گئی اور سرفراز کو بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مزید موقع دینے کا فیصلہ کیا  تاہم اب کپتان کو ہٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

مزید :

Breaking News -کھیل -