سرفراز احمد نے کارکردگی پر توجہ نہ دی تو قومی کرکٹ ٹیم میں بھی جگہ کھو دیں گے، سکندر بخت

سرفراز احمد نے کارکردگی پر توجہ نہ دی تو قومی کرکٹ ٹیم میں بھی جگہ کھو دیں گے، ...
سرفراز احمد نے کارکردگی پر توجہ نہ دی تو قومی کرکٹ ٹیم میں بھی جگہ کھو دیں گے، سکندر بخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سپورٹس تجزیہ نگار سکندر بخت نے کہاہے کہ اگر سرفراز احمدنے اپنی کارکردگی پرتوجہ نہ دی توقومی کرکٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ کھو دیں گے،سرفراز احمد کو سنٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دینا بھی ناانصافی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سپورٹس تجزیہ نگار سکندر بخت نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرفراز احمدنے اپنی کارکردگی پرتوجہ نہ دی توقومی کرکٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ کھو دیں گے،پاکستانی کرکٹ ٹیم میں یہ تبدیلی کافی عرصہ قبل کی جانی تھی لیکن پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد کو موقع دیا گیا۔سرفراز احمد کو سنٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دینا بھی ناانصافی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی سرفراز احمدکی کارکردگی سے ناخوش رہے ہیں۔ان کی کارکردگی کے ساتھ ان کاٹیم پر کنٹرول بھی رفتہ رفتہ کم ہو گیا تھا ، ورلڈ کپ میں بھی وہ تند و تیزی دیکھنے کو نہیں ملی، ان کی بیٹنگ میں مستقبل مزاجی کا فقدان تھا،اگر سرفراز احمدنے اپنی کارکردگی پر دھیان نہ دیا توقومی کرکٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ کھو دیں گے۔
ا نہوں نے اظہرعلی اور بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا فیصلہ خوش آئند ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں اس فیصلے کے اچھے نتائج برآمد ہونگے، پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی میں بھی بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

مزید :

کھیل -