فضل الرحمان کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں،علما کرام معاملہ سلجھانے میں کردارادا کریں، وزیر اعظم عمران خان

فضل الرحمان کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں،علما کرام معاملہ سلجھانے میں ...
فضل الرحمان کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں،علما کرام معاملہ سلجھانے میں کردارادا کریں، وزیر اعظم عمران خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں،علماءمعاملے کو سلجھانے میں اہم کردار اداکریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت علماءمشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا،جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان کے جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں،علماءمعاملے کو سلجھانے میں اہم کردار اداکریں ، حکومت کا رویہ غیر لچک دار نہیں ہے۔ علماءکی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کومکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد