یہ نوجوان لڑکی اتنے سارے کپڑے پہن کر اس طرح کیوں کھڑی ہے ؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ممکن نہیں رہے گا

یہ نوجوان لڑکی اتنے سارے کپڑے پہن کر اس طرح کیوں کھڑی ہے ؟ جان کر آپ کیلئے ...
یہ نوجوان لڑکی اتنے سارے کپڑے پہن کر اس طرح کیوں کھڑی ہے ؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ممکن نہیں رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈاواو¿(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس وہ متعدد قمیضیں ، پینٹس اور جیٹکس پہنے ہوئے پوز مارتی دکھائی دے رہی ہے اور اس کی وجہ جان کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس نوجوان لڑکی کا نام ”جیل روڈریگ“ اور اس کا تعلق فلپائنز کے شہر ” ڈاواو¿“ سے ہے ، جب وہ سفر پر روانہ ہونے کیلئے ایئر پورٹ پہنی تو سامان کی جانچ پڑتا کرنے والے عملے نے دیکھا کہ اس کا سوٹ کیس بہت زیادہ وزنی ہے جس پر لڑکی کو وزن زائد ہونے پر اضافی پیسے دینے کیلئے کہا گیا لیکن فلپائنی خاتون شہری نے نہ صرف اضافی رقم دینے سے انکار کیا بلکہ اپنا بیگ کھولاا ور جہاز پر چڑھنے سے پہلے فٹا فٹ کپڑے نکال کر ایک دوسرے پر پہننے لگی ۔
خاتون نے اپنے جسم پر تقریبا اڑھائی کلو وزن کے کپڑے پہن لیے اور پوز بنا کر تصور کھینچی ، جسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ، تصویر کے ساتھ لکھا کہ ” بہت زیادہ گرمی “ لگ رہی ہے ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے کم از کم تین جوڑے پتلونوں ، پانچ قمیضوں اور تین جیکٹس پہن رکھی ہیں ۔


لڑکی کی یہ تصویر اب تک 20 ہزار سے زائد مرتبہ شیئر ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار لوگوں نے اس پر اپنے تاثرات کا اظہار کیاہے تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی مسافر نے زیادہ سامان کیلئے اضافی رقم دینے سے انکار کیا ہوا اور کپڑے نکال کر پہن لیے ہوں ، رواں سال جولائی میں 17 سالہ لڑکے نے بھی اسی طرح کی حرکت کی اور تصویر سوشل میڈیا پر لگائی لیکن اس نے آٹھ کلو وزن کے کپڑے پہن لیے تھے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -