دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے سینئر سری لنکن کھلاڑیوں کو بڑی سزا مل گئی، بورڈ نے ایسا کام کر دیا کہ انہوں نے سوچا بھی نہ ہو گا

دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے سینئر سری لنکن کھلاڑیوں کو بڑی سزا مل گئی، ...
دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے سینئر سری لنکن کھلاڑیوں کو بڑی سزا مل گئی، بورڈ نے ایسا کام کر دیا کہ انہوں نے سوچا بھی نہ ہو گا

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو ’سزا‘ دیتے ہوئے دورہ آسٹریلیا کیلئے نظرانداز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت لاستھ مالنگا کو سونپی گئی ہے تاہم پاکستان آنے سے انکار کرنے والے 7 کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے البتہ مالنگا سمیت انکار کرنے والے کوشل پریرا اور نیروشن ڈیکو یلا کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے سری لنکن ٹیم کی قیادت لاستھ مالنگا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، کوشل مینڈس، دنوشکا گوناتھیلاکا، اویشکا فرنینڈو، نیروشن ڈیکویلا، داسون شناکا، سیہان جے سوریا، راجا پاکسا، اوشاڈا فرنینڈو، وینڈ ہراسنگے، لکشن سنداکن ، نووان پرادیپ، لاہیرو کمارا، لاہیرو اوڈانا اور کسون راجیتھا شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -