چیئرمین ایف بی آر کی بڑی کامیابی ، فیصل آباد میں شٹرڈاﺅن ہڑتال ختم کرانے میں بالآخر کامیاب ہوگئے
فیصل آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فیصل آباد میں سوتر منڈی، جناح کالونی کی ہوزری مارکیٹ اور کارخانہ بازارکے تاجروں نے چھےروز سے جاری شٹر ڈاون ہڑتال ختم کر دی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق یارن مارکیٹ کے سابق چیئرمین قیصر شمس گچھانے بتایا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے ان کے وفد سے مذاکرات کے دوران مجموعی ٹرن اوور پر عائد 1.25فیصد ٹیکس کو کم کر کے 0.50فیصد کرنے کے ساتھ ساتھ 17 فیصد سیلز ٹیکس اور 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق بھی تاجروں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس کے علاوہ مذاکرات میں یہ بھی طے پایا ہے کہ سوتر منڈی میں ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے افرادکو جاری کئے گئے ٹیکس نوٹسز بھی واپس لے لئے جائیں گے۔