ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیوں کیا جائے گا؟ حقیقت سامنے آ گئی

ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیوں کیا جائے گا؟ حقیقت سامنے آ گئی
ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیوں کیا جائے گا؟ حقیقت سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ بابراعظم کو ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سونپ دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ سری لنکا کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں شرمناک وائٹ واش کے بعد اور دورہ آسٹریلیا سے چند روز پہلے سامنے آیا ہے تاہم ابھی تک دونوں فارمیٹس کیلئے نائب کپتانوں اور ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا اور اب اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئندہ تقریباً آٹھ مہینوں میں صرف ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں اور ون ڈے سیریز اگلے سال جولائی میں اس وقت ہونی ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گی۔ گرین شرٹس انگلینڈ جان سے قبل ہالینڈ اور آئرلینڈ میں ون ڈے میچز کھیلے گی اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ون ڈے سیریز سے کچھ دیر قبل ہی کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ون ڈے ٹیم کے کپتان کیساتھ ساتھ ٹیسٹ ٹیم اور ٹی 20 ٹیم کیلئے نائب کپتانوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے کوئی وجہ بھی تاحال نہیں بتائی گئی البتہ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نائب کپتان کا اعلان دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کیساتھ ہی کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -