اسلام آباد میں ایک چینی شہری ماڈل ایان علی والا کام کرتے پکڑا گیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 95لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزارامریکی ڈالر، 34 سو یو آن ، 11ہزار 860 روپے برآمد ہوئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔چینی باشندے زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزارامریکی ڈالراور 34سو یو آن برآمد ہوئے، مسافر چین براستہ دبئی جارہا تھا، مسافر کے پاس 11ہزار 860پاکستانی روپے بھی موجود تھے، اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا۔