لاڑکانہ میں مقامی وصوبائی قیادت کے اختلافات ضمنی الیکشن میں شکست کی بنیادی وجہ بنے،ابتدائی رپورٹ بلاول بھٹو کو پیش

لاڑکانہ میں مقامی وصوبائی قیادت کے اختلافات ضمنی الیکشن میں شکست کی بنیادی ...
لاڑکانہ میں مقامی وصوبائی قیادت کے اختلافات ضمنی الیکشن میں شکست کی بنیادی وجہ بنے،ابتدائی رپورٹ بلاول بھٹو کو پیش

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی ایس 11 لاڑکانہ ضمنی انتخاب میں شکست کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ،لاڑکانہ میں مقامی وصوبائی قیادت کے اختلافات کو ضمنی الیکشن میں شکست کی بنیادی وجہ قراردیدیاگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑوبھی امیدوارنامزد نہ کیے جانے پرنالاں تھے جبکہ سہیل انورسیال اپنے بھائی طارق سیال کو امیدوار نامزد کرنے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب سے پہلے ضلعی تنظیم تحلیل کرکے کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی تھی،ایڈوائزی نہ ملنے پرشیخ برادری نے کوآرڈینیشن کمیٹی میں شمولیت سے انکار کرکے ناراضی کااظہارکیاتھا،ذائع کا مزید کہنا ہے کہ میئر لاڑکانہ خیرمحمدشیخ اوردیگرشیخ برادری کے لیے الیکشن ٹکٹ چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارٹی اختلافات کے باعث پیپلزپارٹی ووٹرزدربدررہے،بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر ووٹرز نالاں رہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی