دھرنے اور احتجاجی مارچ ہوتے رہتے ہیں،حکومت کو آزادی مارچ سے کوئی پریشانی نہیں: وزیر اعظم عمران خان

دھرنے اور احتجاجی مارچ ہوتے رہتے ہیں،حکومت کو آزادی مارچ سے کوئی پریشانی ...
دھرنے اور احتجاجی مارچ ہوتے رہتے ہیں،حکومت کو آزادی مارچ سے کوئی پریشانی نہیں: وزیر اعظم عمران خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتوں میں دھرنے اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں ،حکومت کو آزادی مارچ کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت علما مشاورتی اجلاس ہوا ،جس میں وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں میں دھرنے اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں ،حکومت کو آزادی مارچ کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔انہوں نے شرکاکو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ کون مسلمان ہے جو ختم نبوت کا پہریدار نہیں؟ دینی مدارس کے طلبا کو بہکایا جا رہاہے،ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ دینی مدارس کے بچوں کو حکومتی سرپرستی فراہم کریں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شرکا کو سعودی عرب ، ایران مصالحتی کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علما اتحاد اور یگانگت کا پیغام عام کریں، اس وقت پوری قوم کواتحاد کی ضرورت ہے ، دینی مدارس میں انقلابی ریفارمز لے کر آ رہے ہیں، پورے ملک میں بہت جلد یکساں نظام تعلیم نافذ کر دیا جائے گا۔انہوں نے علما سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی درخواست کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد