سرفراز احمد کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا ؟ آخر کار چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بیان جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو ہٹانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہ انہیں ہٹانا ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن ان کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی کے باعث ٹیم کی بہتری کیلئے یہ فیصلہ کیاہے ۔
پاکستان کرکٹ بور ڈ کی جانب سے پریس ریلز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق احسانی مانی کا کہناتھا کہ سرفراز نے بطور کپتان اچھی کارکردگی دکھائی ،وہ ایک بہادر کھلاڑی بھی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی ٹیم کے رنگوں میں رنگے دکھائیں دیں گے ۔احسان مانی نے کہا کہ وہ نئے ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور نئے ٹی ٹوئنٹی قائد بابراعظم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کرکٹ میں سب سے اہم ذمہ داری ہے جو دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل نمایاں کارکردگی دکھانے اور انتھک محنت کے نتیجے میں ملی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ دونوں فارمیٹ میں پاکستان کے نائب کپتان کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا، جبکہ ون ڈے ٹیم کے قائد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔