مودی سمجھتا ہے وہ9 لاکھ فوجیوں کو استعمال کرکے اپناالحاق کا ایجنڈا پورا کر لے گا لیکن اب کرفیو ہٹانے سے ڈرا ہوا ہے،عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے،مودی سمجھتا ہے وہ9 لاکھ فوجیوں کو استعمال کرکے اپناالحاق کا ایجنڈا پورا کر لے گا لیکن اب کرفیو ہٹانے سے ڈرا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے 75 دن سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے،مودی سمجھتا ہے وہ 9 لاکھ فوجیوں کو استعمال کرکے اپناالحاق کا ایجنڈا پورا کر لے گا،مودی 9 لاکھ فوجیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال دیکھ رہی ہے،مودی جانتاہے محاصرہ ختم ہوتے ہی مقبوضہ کشمیرمیں خون خرابہ ہوگا، لیکن اب کرفیو ہٹانے سے ڈرا ہوا ہے۔