کرتار پور راہداری، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کب ہونے کاامکان ہے ؟ جانئے

کرتار پور راہداری، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کب ہونے ...
کرتار پور راہداری، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کب ہونے کاامکان ہے ؟ جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کرتار پور راہداری پر 20 ڈالر فیس مسودے کا حصہ بنانے سے ابھی تک انکاری ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ جمعے کو معاہدے کا مسودہ بھارت کے حوالے کیا تھا جس میں ہر یاتری پر بیس ڈالر فیس برقرار رکھی جائے گی تاہم بھارت بیس ڈالر فیس مسودے کا حصہ بنانے سے ابھی تک انکاری ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے ، دستخط کی تقریب آئندہ بدھ یا جمعے کو ہونے کا امکان ہے ، بھارت ایک دو روز میں مسودے پر اپنا رد عمل دے گا ۔

مزید : قومی