پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی مخالفت کر دی ، سرفراز کے حق میں میدان میں آ گئے

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی مخالفت کر ...
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی مخالفت کر دی ، سرفراز کے حق میں میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے یہ معاملہ سینیٹ کی کمیٹی میں اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے رکن فیصل جاوید نے کہا کہ بابراعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی ہے اور وہ یہ معاملہ سینیٹ کی کمیٹی میں بھی اٹھائیں گے ، نئے کپتان پر بہت زیادہ دباو ہوگا، بابراعظم پر بھی دباوَ ڈال کر کارکردگی خراب کی جائے گی وہ اچھے کھلاڑی ہیں لیکن ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سرفرازاحمد کو ٹی20 کی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں ان کی کارکردگی شاندار ہے، بطور کپتان ٹی 20 جیت کی شرح زیادہ ہے۔
سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد نے ٹی 20 میں مسلسل 11میچ جتوائے اور قومی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراوَنڈ میں کھیلنے کے لیے پوری قومی ٹیم تبدیل کی گئی لہذا سارا ملبہ سرفرازاحمد پر نہیں ڈالا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے آنے کے بعد پہلی سیریز میں شکست ہوئی اور شاید توجہ ہٹانے کے لیے سرفراز احمد کو تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -