گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے الہجرہ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے الہجرہ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک ...
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے الہجرہ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ ( محمد اکرم اسد) گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے الہجرہ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کی  عیادت کی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عمرہ زائرین کی بس اور گاڑی میں ٹکر کے باعث 10 پاکستانیوں سمیت 35افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے والے افراد  کو مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال منتقل کیا گیا۔شہزادہ فیصل نے زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کے دوران اسپتال میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔اس موقع پر طبی عملے نے زخمیوں کی حالت سے متعلق گورنر مدینہ منورہ کو تفصیل سے بریفنگ دی۔شہزادہ فیصل بن سلمان نے تاکید کی کہ زخمیوں کے علاج کا مکمل دھیان رکھا جائے اور ان زخمیوں کو اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا جائے جن کے علاج کے لیے خصوصی طبی عملہ اور اسپیشلسٹ مشینیں ضروری ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو شفائے کامل سے جلد از جلد نوازے۔
مدینہ منورہ کے قریب الہجرہ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک شدگان میں 10 پاکستانی عمرہ زائرین بھی تھے جن کی لاشیں مردہ خانوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔قونصلیٹ ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پاکستانی نے بتایا ہے کہ ہم لوگ عمرے کی ادائیگی اور زیارت مسجد نبوی کے لیے ریاض سے روانہ ہوئے ۔گروپ میں مجھ سمیت 11افرادشامل تھے۔اب تک حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق بس میں لگنے والی آگ سے ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ نعشوں کی شناخت کا مرحلہ کافی پیچیدہ ہوچکا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے۔قونصل جنرل خالد مجید نے ابتدائی ٹیم مدینہ منورہ ریجن کے الحمنہ اسپتال اور کنگ فہد اسپتال روانہ کردی گئی جو ہلاک شدگان کے بارے میں تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -