عمران خان ذہنی تسکین کےلیےآصف زرداری کوتکلیف دےرہےہیں،سابق صدر کو جیل میں رکھنا قتل کرنے کے مترادف ہے:سردار لطیف خان کھوسہ

عمران خان ذہنی تسکین کےلیےآصف زرداری کوتکلیف دےرہےہیں،سابق صدر کو جیل میں ...
عمران خان ذہنی تسکین کےلیےآصف زرداری کوتکلیف دےرہےہیں،سابق صدر کو جیل میں رکھنا قتل کرنے کے مترادف ہے:سردار لطیف خان کھوسہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے سابق صدر آصف زرداری  کی صحت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی سہولیات آصف زرداری کا قانونی حق ہے،آصف زرداری کوجیل میں رکھناانہیں قتل کرنےکےمترادف ہے،عمران خان ذہنی تسکین کےلیےآصف زرداری کو تکلیف دےرہےہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے وکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ طبی سہولیات آصف زرداری کا قانونی حق ہے،

کٹھ پتلی حکومت میڈیکل بورڈ کی سفارشات کےبرعکس کام کررہی ہے،عمران خان ذہنی تسکین کےلیےآصف زرداری کوتکلیف دےرہےہیں۔انہوں نےکہاکہعمران خان کان کھول کرسن لےآصف زرداری جھکنےوالےنہیں،آصف زرداری کوجیل میں رکھناانہیں قتل کرنےکےمترادف ہے،آصف زرداری کی زندگی کونقصان ہوا توذمےدارعمران خان ہونگے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد