پاکستان نے ریکوڈک ، کارکے اورپاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں، بابر اعوان کادعویٰ

پاکستان نے ریکوڈک ، کارکے اورپاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق معاشی محاذ پر ...
پاکستان نے ریکوڈک ، کارکے اورپاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں، بابر اعوان کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر مثبت اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہیں ، ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے آنے کے بعدریکوڈک معاملے پر دونوں اطراف سے رابطے ہوئے اور بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک بورڈ آف گورنر سمجھتا ہے پاکستان میں ایک شفاف حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈ ک چلے گا ، کھلے گا اور دوڑے گا۔

بابر اعوان کا کہناتھا کہ کارکے سے متعلق پاکستان پر1.2ارب ڈالر جرمانے تھا ، کارکے کمپنی کا 1.2ار ب ڈالر جرمانہ چھوڑنے پر معاملہ طے پاگیا ، کارکے کے معاملے پر اصولی طور پر ویور طے ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گیس پائپ لائن کے معاملے پر ایران سے بھی بات کی ہے ، ایران نے پانچ سال تک گیس پائپ لائن کے معاملے پر کیس دائر نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان میں سستی گیس آئے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی