ترجمان الیکشن کمیشن نےصوبائی وزیر سندھ سعید غنی کے بیان کی سختی سے تردید کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف خان نے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کے بیان کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے پی ایس 11لاڑکانہ ایکشن میں پیپلز پارٹی کی شکست کے دیئے گئے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان پر ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے الطاف خان نے کہا کہ یہ عجیب روایت بن گئی ہے کہ جو الیکشن ہارتا ہے وہ الزام الیکشن کمیشن پر لگا دیتا ہے، یہ عمل انتہائی نا مناسب ہے، الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق چلتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ کے صوبائی وزیر سے منسوب بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، الیکشن کمیشن آئین و قوانین کے تحت مکمل غیر جانبداری سے انتخابات کا انعقاد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عجیب روایت بن گئی ہے جو الیکشن ہارتا ہے وہ الزام الیکشن کمیشن پر لگا دیتا ہے یہ بہت ہی نامناسب رجحان ہے۔