شعیب ملک اب کون سی لیگ کھیلنے جا رہے ہیں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

شعیب ملک اب کون سی لیگ کھیلنے جا رہے ہیں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی
شعیب ملک اب کون سی لیگ کھیلنے جا رہے ہیں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے مزانسی سپر لیگ کیلئے جوہانسبرگ کی ٹیم جوزی سٹارز میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فرنچائز نے اعلان کیا ہے کہ شعیب ملک ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ کرس گیل اس لیگ میں شیڈول ٹیم کے 10 میچوں میں سے ابتدائی 6 میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے جس کا مطلب ہے کہ باقی چار میچوں میں ان کی جگہ شعیب ملک کھیلیں گے۔

شعیب ملک نے لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جنوبی افریقہ نے اس سے قبل کبھی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی، اگرچہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مرتبہ جنوبی افریقہ میں کھیل چکا ہوں ، امید کرتا ہوں کہ میری ٹیم کامیاب ہو گی اور میں ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل