مسلم لیگ ن نے 2015 میں پاکستان کو وائٹ لسٹ میں شامل کروایا:اسحاق ڈار
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمااور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سربراہی میں ہماری حکومت نے بہت سے اقدامات کیے،مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو 2015 میں پاکستان کو وائٹ لسٹ میں شامل کروایا،تحریک انصاف کی حکومت نے ہماری پانچ سالہ محنت پر پانی پھیر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت میں معاشی بحالی کے لئے نہ صرف ہدف ہوتا تھا بلکہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہماری حکومت نے بہت سے اقدامات کر کے جس میں قانونی اصلاحات بھی شامل تھیں،پاکستان کو 2014 میں پہلے بلیک لسٹ سے نکلوا کرگرے لسٹ میں ڈلوایا اور پھر مزید اقدامات کر کے 2015 میں ایف اے ٹی ایف کو قائل کیا اور پاکستان کو وائٹ لسٹ میں شامل کروایا۔انہوں نے کہا کہ 126 دن دھرنے تک کی تنخواہ نہ چھوڑنے والےملک کےلیے درد رکھنے کی بات کرتے ہیں؟میں 1992 سے پبلک آفس ہولڈر ہوں,دو مرتبہ ایم این اے، چار دفعہ سینیٹر،پانچ مرتبہ وزیر رہا لیکن کبھی تنخواہ نہیں لی بلکہ ہمیشہ اپنی تنخواہ عطیہ کی۔انہوں نے کہا کہ 1974 سےبرطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہوں،میری اپنی مارکِٹ ہے،پاکستان کی خدمت صرف میرا پیشن ہے،ہمارے خوابوں کو انہوں نے چکنا چور کر دیا ہے،5سال کی محنت پرپانی پھیر دیا،ماضی میں کوئی چھوٹی سے بات ہوتی تو عمران نیازی کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے کہ ایسا اس لیے ہوا کہ وزیرِ اعظم چور ہے،اب آپ نے جو ایک سال میں عام آدمی کو لنگر خانہ تک پہنچا دیا ہے تو ہم آپ کو کیا “سپر چور” کہیں؟۔