یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے:سردار عثمان بزدار

یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے:سردار عثمان بزدار
یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے:سردار عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے کیونکہ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے ایک برس کے دوران بے پناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کردیا ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں تاہم کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو ،ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ اورقومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور