لیڈی ڈیانا کی ڈریس ڈیزائنر کے شوہر نے اپنی آنجہانی بیوی سے اظہار محبت کیلئے ایسا کام کردیا جس کی مثال نہیں ملتی

لیڈی ڈیانا کی ڈریس ڈیزائنر کے شوہر نے اپنی آنجہانی بیوی سے اظہار محبت کیلئے ...
لیڈی ڈیانا کی ڈریس ڈیزائنر کے شوہر نے اپنی آنجہانی بیوی سے اظہار محبت کیلئے ایسا کام کردیا جس کی مثال نہیں ملتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک ٹی وی ڈاکومنٹری میں شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی لیڈی ڈیانا کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ابھی تک اپنی ماں کی قبل از وقت موت کا دیکھ ہے۔ شہزادہ ہیری کی اس بات کے بعد اب لیڈی ڈیانا کے ملبوسات ڈیزائن کرنے والی شاہی ڈیزائنر کیتھرین واکر کے شوہر بھی سامنے آ گئے ہیں اور اپنی آنجہانی بیوی سے محبت کا ایسا اظہار کر ڈالا کہ ہر سننے والے کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
کیتھرین واکر کے شوہر سائرس کا کہنا تھا کہ ”میری بیوی کی 2010ءمیں کینسر کے باعث موت واقع ہو گئی تاہم میں آج تک اس کا دکھ بھلا نہیں سکا اور اس کی یاد کے طور پر اس کے ملبوسات آج بھی سنبھال کر رکھے ہوے ہیں۔“
سائرس کا کہنا تھا کہ ”میں نے کیتھرین کے ساتھ مل کر کیتھرین واکر اینڈ کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ ہم مل کر ملبوسات ڈیزائن کرتے تھے۔ کیتھرین خود بھی جو لباس پہنتی تھی وہ بھی ہم دونوں ہی کے ڈیزائن کردہ تھے۔ اس کے وہ ملبوسات آج بھی اس کی وارڈروب میں موجود ہیں اور وہاں ان کی موجودگی کا احساس مجھے بہت خوشی اور طمانیت دیتا ہے۔ میں روزانہ تو وہ وارڈروب کھول کر ان کپڑوں کو نہیں دیکھتا مگر ان کے گھر میں موجود ہونے کا احساس ہی میرے لیے ایسے ہے جیسے کیتھرین گھر میںموجود ہو۔ میں کبھی ان کپڑوں کو گھر سے نکالنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔“
واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا نے ہمیشہ کیتھرین واکر ہی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے تھے۔ حتیٰ کہ جس سیاہ رنگ کے ایوننگ ڈریس میں لیڈی ڈیانا کو دفن کیا گیا تھا وہ بھی کیتھرین واکر ہی کا ڈیزائن کردہ تھا اور لیڈی ڈیانا نے اپنی موت سے چند ہفتے قبل وہ ڈریس خریدا تھا۔ اب شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ملبوسات کیتھرین کا شوہر سائرس ڈیزائن کرتا ہے۔ پاکستان دورے کے دوسرے روز شہزادی کیٹ نے جو سبز رنگ کا لباس پہن رکھا تھا وہ سائرس ہی نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے علاوہ شہزادی کیٹ ہلکے نیلے رنگ کی جو شلوار قمیض پہنی وہ بھی سائرس کی ڈیزائن کردہ تھی۔

مزید :

برطانیہ -