ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اہم فیصلوں کی توثیق کردی گئی

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اہم فیصلوں کی توثیق کردی گئی
ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اہم فیصلوں کی توثیق کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اہم فیصلوں کی توثیق کردی گئی، ایل ڈی اے کے نام اراضی کا انتقال کرانے کے لئے نوے دن کی مہلت، ڈویلپمنٹ ایریا ون کو رنگ روڈ سے ملانے کے لئے سڑک پر آئندہ ہفتے کام شروع کرنے جیسے اہم فیصلے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منٹس آف میٹنگ پر صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید سمیت تمام ممبران نے دستخط کردئے ہیں، ایل ڈی اے سٹی ڈویلپمنٹ ایریا فیز ون کو رنگ روڈ سے ملانے والی میں روڈ پر آئندہ ہفتے کام شروع کردیا جائے گا۔ ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں تمام فائل ہولڈرز کو فائلیں دے دی گئیں، ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے لئے پندرہ سو کنال اراضی کی کمپلسری ایکوزیشن کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے، ایکوزیشن کے بدلے اراضی مالکان کو ایل ڈی اے براہ راست ادائیگیاں کرے گا۔ لازمی ایکوزیشن کے بدلے اراضی مالکان کو فائلوں کی بجائے پیمنٹ کی جائے گی‘ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو منصوبے کی اراضی کا انتقال نوے روز میں ایل ڈی اے کے نام کرانے کی مہلت کی بھی توثیق کردی گئی ہے