برطانیہ میں استاد نے ایسا شیطانی کام کر دیا کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

برطانیہ میں استاد نے ایسا شیطانی کام کر دیا کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
برطانیہ میں استاد نے ایسا شیطانی کام کر دیا کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) استاد شاگردوں کا روحانی باپ ہوتا ہے مگر برطانیہ میں ایک استاد نے ایسا شیطانی کام کر ڈالا کہ اس مقدس پیشے کی ہی بے توقیری کر ڈالی۔

میل آن لائن کے مطابق اس 42سالہ بریان نامی ٹیچر نے اپنی 17سالہ طالبہ کے ساتھ ہی ناجائز مراسم قائم کر لیے جسے وہ ٹیوشن پڑھانے اس کے گھر جاتا تھا۔ بریان کی 39سالہ اہلیہ، جو خود بھی سکول ٹیچر تھی، کو اس کے معاشقے کا علم ہو گیا اور اس نے اس لڑکی سے ملاقات بھی کی تاہم اعلیٰ افسران سے اپنے شوہر کے اس معاشقے کو مخفی رکھا۔

بریان اور اس کی اہلیہ دونوں برطانوی علاقے واروک کے ایک پرائیویٹ سکول میں پڑھاتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بریان کا اس لڑکی کے ساتھ تعلق 2015ءمیں قائم ہوا اور 2017ءمیں یہ راز فاش ہو گیا جس پر سکول انتظامیہ نے بریان اور اس کی اہلیہ جینی شیلچ دونوں کو نوکری سے نکال دیا اور مقدمہ عدالت جا پہنچا۔ اب عدالت نے بریان کے ٹیچنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم جینی کو دوبارہ ٹیچنگ کی اجازت دے دی ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ لڑکی کسی اور سکول میں پڑھتی تھی چنانچہ جینی کی غفلت کے باوجود اسے ٹیچنگ کی نوکری جاری رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ