فحش فلموں کی اداکاراﺅں نے معروف پورن سٹار پر زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا

فحش فلموں کی اداکاراﺅں نے معروف پورن سٹار پر زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا
فحش فلموں کی اداکاراﺅں نے معروف پورن سٹار پر زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) درجنوں لڑکیوں نے فحش فلموں کے اداکار آندرے گارشا پر جنسی زیادتی اور ورغلا کر فحش فلم انڈسٹری میں لانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق ان لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ غریب تھیں اور روزگار کی تلاش میں تھی۔ ان کی اسی کمزوری کا آندرے نے فائدہ اٹھایا اور وہ اپنی مجبوری کی وجہ سے آندرے کے جھانسے میں آ گئیں۔ تاہم وہ فلم کی شوٹنگ کے بعد بھی انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
لڑکیوں کا کہنا تھا کہ آندرے نے امریکی شہر سین ڈیاگو میں ایئرپورٹ کے قریب ایک اپارٹمنٹ لے رکھا تھا اور لڑکیوں کو ہوٹل کی بجائے وہیں ٹھہراتا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ صرف آندرے ہی نہیں بلکہ ’گرلز ڈو پورن‘ نامی اس کمپنی کا مالک مائیکل پریٹ اور کمپنی کے دیگر لوگ بھی مالی حالات سے تنگ آ کر ان کی طرف آنے والی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کے وکیل بریان ہوم کا کہنا ہے کہ ”آندرے کو معلوم تھا کہ ان میں سے کئی لڑکیاں خفیہ طور پر ’گرل ڈو پورن‘ میں کام کرنے آتی ہیں اور وہ کبھی بھی پولیس کے پاس نہیں جائیں گی، چنانچہ اسے سزا کا کوئی خوف نہیں تھا۔“عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -