عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارش پر ٹیم میں شامل کرنے کا الزام، پی سی بی نے وضاحت کر دی، دونوں کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا؟ حیران کن وجہ بتا دی

عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارش پر ٹیم میں شامل کرنے کا الزام، پی سی بی نے ...
عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارش پر ٹیم میں شامل کرنے کا الزام، پی سی بی نے وضاحت کر دی، دونوں کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا؟ حیران کن وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پر سفارشیوں کو بھرتی کرنے کے الزام پر وضاحت پیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار اور ملک کے بہترین کرکٹرز کو مواقع دے رہی ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مصباح الحق فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں،احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019ءمیں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔

مزید :

کھیل -