بلی تھیلے سے باہر آگئی؟ نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی تنوشری دتہ نے حیران کن خواہش ظاہر کردی

بلی تھیلے سے باہر آگئی؟ نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی ...
بلی تھیلے سے باہر آگئی؟ نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی تنوشری دتہ نے حیران کن خواہش ظاہر کردی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 2005ءمیں بننے والی فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ سال لیجنڈ اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام کا تو ہی وہی بننا تھا جو بنا تاہم اب خبر ہے کہ تنوشری دتہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کو اپنا پسندیدہ ڈائریکٹر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

35سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلموں میں صرف بڑے اداکاروں کو کاسٹ کرتے ہیں اور ان کی فلمیں بھی بالی ووڈ میں سب سے منفرد ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے میں ان کی بہت تعریف کرتی ہوں اور ان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔“ تنوشری کا کہنا تھا کہ ”میں 10سال سے انڈسٹری سے باہر ہوں۔ حتیٰ کہ میرے پاس مینجمنٹ ٹیم بھی نہیں ہے۔ میں ایسے لوگوں کی بھی تلاش میں ہوں جو ایکٹنگ پراجیکٹس میں میری اچھی نمائندگی کر سکیں۔“

مزید :

تفریح -