کیا معاملات تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے بارے ایسی حکمت عملی تیار کرلی کہ پاکستانی تشویش میں مبتلا ہوجائیں گے

کیا معاملات تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے ...
کیا معاملات تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے بارے ایسی حکمت عملی تیار کرلی کہ پاکستانی تشویش میں مبتلا ہوجائیں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو سہولت دینے والے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا جائے گا ، ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ، مظاہرین کو اسلام آباد کے باہرروکنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔

نجی نیوز کے چینل کے مطابق وفاقی پولیس کی طرف سے جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ دھرنے کے شرکاءکو سہولت دینے والا حوالات جائیگا ۔ اس لئے دھرنے والوں کو کیٹرنگ ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز اور ساﺅنڈ سسٹم سمیت کوئی چیز نہ دی جائے ۔

مراسلے کے مطابق ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی ، اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

مزید : قومی